Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فلوٹیلا171 ارکان ڈی پورٹ،مشتاق احمدتاحال اسرائیلی حراست میں

فلوٹیلا171 ارکان ڈی پورٹ،مشتاق احمدتاحال اسرائیلی حراست میں

 

فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان ڈی پورٹ، مشتاق احمد تاحال اسرائیلی حراست میں

تل ابیب: اسرائیلی حکومت نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان کو ملک بدر کردیا، تاہم پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان تاحال اسرائیلی حراست میں ہیں۔

بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کو روکا تھا اور اس پر موجود درجنوں ممالک کے کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق تازہ ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو یونان اور سلوواکیہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کارکنوں کا تعلق یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا سے ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی حکام 450 سے زائد گرفتار افراد میں سے 170 کو پہلے ہی ڈی پورٹ کر چکے ہیں۔

ادھر اسرائیلی حراست سے رہا ہونے والے کئی امدادی کارکنوں نے وطن واپسی پر انکشاف کیا کہ انہیں دورانِ حراست تشدد، ہراسانی اور ادویات کی قلت جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481