اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی کی مری روڈ اب سرسبز،جدید اور خوبصورت

راولپنڈی کی مری روڈ اب سرسبز،جدید اور خوبصورت

راولپنڈی کی مری روڈ اب سرسبز،جدید اور خوبصورت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن مکمل کر دی گئی ہے۔ اب یہ سڑک ایک گرین کوریڈور کی شکل اختیار کر چکی ہے، جہاں پھول، درخت، روشنی اور شہری سہولیات کا حسین امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکستھ روڈ کے پل کے نیچے نوجوانوں کے لیے جدید ٹینس کورٹ بنایا گیا ہے اور اطراف کے راستوں کو پودوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ سیکستھ اور سیونتھ روڈ پر شہریوں کے لیے آرام دہ انتظار گاہیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ چاندنی چوک میں تاریخی کلاک ٹاور کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی گئی، جو علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔

مری روڈ اور میٹرو روٹ کے دونوں اطراف پھولوں کی کیاریاں بنائی گئی ہیں اور میٹرو پل کے ستون بیلوں اور پھولوں سے ڈھانپ دیے گئے ہیں۔ سڑک اب نہ صرف شہریوں کے لیے خوشگوار منظر پیش کرتی ہے بلکہ ماحولیات کے لیے بھی مثبت قدم ہے۔ رات کے وقت روشنیوں سے جگمگاتی مری روڈ شہریوں اور مسافروں کے لیے دلکشی کا باعث بنتی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کی تکمیل پر متعلقہ اداروں کو شاباش دی اور اہلیان راولپنڈی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کو جدید، صاف، سرسبز اور مثالی سہولیات سے آراستہ بنایا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481