کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ
کوئٹہ شہر اور اس کے گردونواح میں شام 6:29 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی تقریباً 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز شہر سے 65 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔
زلزلے کے دوران شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور بعض نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
