اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حویلیاں،4 افراد کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

حویلیاں،4 افراد کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

حویلیاں،4 افراد کے قتل میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

 

ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل PSP کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ حویلیاں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 افراد کے اندوہناک قتل میں مطلوب خطرناک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او حویلیاں علی خان کے مطابق ملزم دریس ولد حیدر زمان سکنہ کوٹلہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل اپنے حقیقی بھائی راشد خان، بھابھی مسمات سندس بی بی اور حقیقی بھانجیوں واحدہ بی بی و سعدیہ بی بی کو تیز دھار آلے اور فائرنگ کے ذریعے قتل کیا تھا۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481