اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ،درجنوں کارکن گرفتار

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ،درجنوں کارکن گرفتار

 

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ،درجنوں کارکن گرفتار

تل ابیب/غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے عالمی قافلے  گلوبل صمود فلوٹیلا   پر کارروائی کرتے ہوئے کئی کشتیوں کو روک لیا اور 200 سے زائد انسانی حقوق کے کارکنان کو حراست میں لے لیا، جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن  گریٹا تھنبرگ  بھی شامل ہیں۔

 

عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل تھا، جن میں تقریباً 500 انسانی حقوق کارکن، ارکانِ پارلیمنٹ، وکلا اور صحافی شامل تھے۔ قافلہ اس وقت بین الاقوامی پانیوں میں موجود تھا جب اسرائیلی بحریہ نے اس کا گھیراؤ کر کے کشتیوں پر قبضہ کر لیا۔

 

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ فلوٹیلا کے جہازوں کو ’’بحفاظت روک دیا گیا‘‘ اور تمام کارکنان کو بندرگاہ اشدود منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزارت نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں گریٹا تھنبرگ کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔

 

فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے الزام لگایا کہ اسرائیلی فوج نے کشتیوں پر نصب کیمرے بھی بند کر دیے اور امدادی مشن کو زبردستی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ منتظمین کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت انسانی ہمدردی کی امداد کو روکنا غیر قانونی ہے۔

 

فلوٹیلا میں شامل ایک مسافر نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’’ہمارے اردگرد تقریباً دو درجن اسرائیلی جہاز موجود ہیں، ہمیں گرفتار کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔‘‘

 

ادھر اٹلی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کارکنوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کی جائے گی، تاہم غیر ملکی کارکنوں کو اسرائیل منتقل کرنے کے بعد ممکنہ طور پر ملک بدر کیا جائے گا۔ اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین نے اس کارروائی کے خلاف عام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر ادویات اور خوراک غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

 

امریکی کارکن لیلیٰ ہیگزی کا پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے مجھے اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ عمل غیر قانونی ہے۔ عالمی برادری فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہو اور ہماری بحفاظت واپسی یقینی بنائے۔‘‘

 

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کئی یورپی اور عرب ممالک کے کارکنوں کی مشترکہ کوشش ہے، جس کا مقصد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد ناکہ بندی کو توڑ کر انسانی امداد پہنچانا ہے۔ اسرائیل پہلے ہی واضح کر چکا تھا کہ وہ قافلے کو غزہ میں داخل نہیں ہونے دے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481