اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش،نگرانی کا اعلان

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش،نگرانی کا اعلان

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش،نگرانی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری سے پیش آئیں اور عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر ضروری سختی سے ہر صورت اجتناب کیا جائے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومت کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کا بھی حکم دیا۔

صورتحال کو پُرامن طور پر حل کرنے کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی کمیٹی میں رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا سردار یوسف اور احسن اقبال کے ساتھ ساتھ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد جا کر عوامی نمائندوں سے بات چیت کرے اور مسائل کا دیرپا حل تلاش کرے۔ انہوں نے کشمیر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی کمیٹی سے تعاون کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ وطن واپسی پر وہ مذاکراتی عمل کی خود نگرانی کریں گے اور کمیٹی اپنی سفارشات براہِ راست وزیراعظم آفس کو بھیجے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481