اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں بائی پاس اور کارڈیک سرجری کا آغاز

مری میں بائی پاس اور کارڈیک سرجری کا آغاز

مری میں بائی پاس اور کارڈیک سرجری کا آغاز

لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑے اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں ہارٹ کے مریضوں کیلئے کارڈیک سرجری اوربائی پاس آپریشن شروع کرانے کا اعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مری میں پہلی صاف پانی سکیم لانے اور اربوں روپے سے مری کے تاریخی مال روڈ کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بانسرا گلی میں پی آئی اے پارک،کرشی پارک اور بائیو ڈائیوسٹی پارک بنانے کا اعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین/ اے آر ٹی جلد چلانے کا اعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں 100بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے، سامبلی ہسپتال اور نواز شریف کارڈیالوجی سنٹرتک شٹل بسیں چلانے کا اعلان بھی کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی سیتاں میں ڈویلپمنٹ اور ٹورازم کے منصوبے لانے اور مری میں جلد الیکٹرک بس پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاست کبھی کبھی کٹھن اور مشکل عمل لگتا ہے لیکن اصل میں سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔ مری ہمارا گھر ہے اور میں نے بچپن بھی یہی گزارا ہے۔ مری کے عوام نواز شریف کو اور نواز شریف مری کی عوام کو چاہنے والے ہیں۔ قائد محمد نواز شریف کا ایک گھر لاہور میں ہے تو دوسرا گھر مری میں بھی ہے۔ لاہور کی گلیوں کی طرح مری کی گلیوں کو بھی اچھی طرح جانتی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 1930ء کے بعد پہلی مرتبہ سامبلی ہسپتال میں بطور وزیراعلیٰ اپ گریڈیشن کے لئے کام شروع کروایاہے۔ سامبلی ہسپتال ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور مری میں دل کے امراض کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔ گلیات میں ہارٹ کا ہسپتال نہیں تو خیبرپختونخوا میں ہارٹ کے مریض کو کیا سہولت دستیاب ہونگی۔ گلیات اور مری کے ہارٹ کے مریضوں کوراولپنڈی میں علاج کے لئے دو سے تین گھنٹے طویل سفر کرکے جانا پڑتا تھا۔ دل کے مرض میں مبتلا مریض کے پاس زیادہ سفر کرنے کاوقت نہیں ہوتا ہے،

 

اسے تو فوراً علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ کا حلف لینے کے بعد عہد کیا تھا کہ مری میں کارڈیالوجی ہسپتال بناؤں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ آج مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر نے 5مریضوں کا کامیاب علاج کیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت سلمان رفیق خدا کاخوف رکھنے والے انسان ہیں۔صوبائی وزیر سلمان رفیق، صہیب بھرتھ،سیکرٹریز، مری کی ایڈمنسٹریشن اور سب کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ریکارڈ مدت میں نواز شریف کارڈیک سنٹر بنایا۔ نوازشریف کارڈیک سنٹر میں ڈاکٹرزاور ٹرینڈ سٹاف کام کررہا ہے۔ نواز شریف کارڈیک سنٹر میں دل کی ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔ مری اور گلیات کے لوگوں کو راولپنڈی جانے کی اب ضرورت نہیں۔ محمد نواز شریف نے سامبلی ہسپتال میں نواز شریف کارڈیک سنٹر بنانے پر شاباش دی۔ قائد محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ مری شہر کے اندر بھی ایک کارڈیک سنٹر بنانا چاہیے۔ مری شہر کے اندر کارڈیک سنٹرکے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے اورجلد ہی اس پر کام شروع کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی سیاح مری سکون کے لئے جاتے ہیں مگر مری کے عوام کوعلاج کے لئے شہر سے باہر جانا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مری کے عوام سے وعدہ ہے کہ آپ کو علاج کے لئے اب شہر سے باہر جانا نہیں پڑے گا۔ مری کو ضلع ڈکلیر کر دیا مگر انتظامیہ راولپنڈی میں بیٹھ کر کام کرتی تھی۔ ہماری حکومت نے پولیس، ٹریفک کنٹرول، ہیلتھ، ایجوکیشن اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ مری کو دے دیا ہے۔ پچھلے 8ماہ میں مری میں ریکارڈ مدت میں سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت نے سڑک پہلے بنائی اور بعد میں اس کا اعلان کیا۔مری میں سڑکیں ہی نہیں بلکہ جگہ جگہ مریم نواز ہیلتھ کلینک عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مری کے عوام کو بڑے ہسپتال کے رش سے بچانے کیلئے بنیادی ہیلتھ یونٹ کو مریم نواز کلینک میں بدلا گیا ہے۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال پورے پنجاب کی طرح مری میں بھی کام کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں مری کیلئے الگ ٹورازم فورس بنائی ہے۔ ٹورازم فورس سیاحت کو فروغ دے رہی ہے، مستقبل میں لاکھوں لوگ مری کا رخ کریں گے۔ محمد نواز شریف نے پہلے ہی مری شہر میں سڑکیں اور مری ایکسپریس وے بنوائی تھی۔ مری شہر کیلئے پی ایچ اے، واسا اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ مری میں صفائی اور دیگر انتظامات دیکھ کر خیبرپختونخوا سے آنیوالے سیاح حیران ہوجاتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ مری کی عوام سے جو وعدے نہیں بھی کیے وہ بھی پورے کر رہے ہیں۔بھوربن میں بھی ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بن رہا ہے۔ مری کو تحصیل بنانے کا اعلان کسی اور نے کیا اور ترقیاتی کام نواز شریف کی بیٹی کروا رہی ہے۔ پچھلے دور حکومت میں مری سے درختوں کو کاٹنے، لکڑی بیچنے اور رشوت لیکرکنکریٹ کا جنگل بنا دیا گیا تھا۔مری شہر میں غیر قانونی بلڈنگز کو ہماری حکومت نے گرا دیا ہے۔ قبضہ مافیا کو مری شہر کی خوبصورتی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹرک بس کا سفرطلبہ، خواتین، بزرگوں اور سپیشل افراد کیلئے فری ہے۔خواتین کیخلاف اگر کوئی جرم ہوگا تو مریم نوا زشریف چھوڑے گی نہیں۔ خواتین کیلئے ایک محفوظ پنجاب چھوڑ کر جانا چاہتی ہوں۔مری میں کارڈیک سنٹر، سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر میں ایک سال کے اندر کام شروع ہوگیا ہے۔ لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ساہیوال ڈویژن میں ایک بھی سرکاری کارڈیک ہسپتال نہیں تھا، اب کارڈیالوجی سنٹر نے کام شروع کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے جھوٹے اعلانات کیے،اللہ کا شکر ہے شہباز شریف اور نواز شریف کی حکومت نے تمام وعدے نبھائے ہیں۔پورے پنجاب میں تمام امراض کے مریضوں کیلئے ہسپتال بن رہے ہیں۔ اعلانات کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا،عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔پنجاب میں بدترین سیلاب آیا،عوام کی خدمت کیلئے ہر شہر کا دورہ کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481