اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزادکشمیر:شٹر ڈاؤن،ہڑتال،مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کااعلان

آزادکشمیر:شٹر ڈاؤن،ہڑتال،مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کااعلان

آزادکشمیر:شٹر ڈاؤن،ہڑتال،مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کااعلان

مظفر آباد،راولاکوٹ ،باغ ،میرپور،کوٹلی ،پلندری،بھمبر،حویلی (نمائندگان صدائے چنار)آزاد کشمیر میں دوسرے روز بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹرڈائون ،پہیہ جام ہڑتال،موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند رہی ،آزاد پتن ،دہان گلی ڈڈیال،ہولاڑ سمیت دیگر انٹری پوائنٹس بند کر دئیے گئے جبکہ کوہالہ انٹری پوائنٹ پر انتظامیہ کی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا ،مظفر آباد میں پولیس اور ایکشن کمیٹی کے مظاہرین آمنے سامنے آ گئے ،پولیس کا مظاہرین کی منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیلنگ،ایکشن کمیٹی کا آج بدھ کو مظفر آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈائون ،پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی ،عوام کی بڑی تعداد کی مظاہروں میںشرکت ،دہان گلی ڈڈیال میں عوام نے پل پر لگے کنٹینر اٹھا کر دریا میں پھنک دئیے اور دھرنا دے کر انٹری پوائنٹ بند کر دیا ،جبکہ پلندری ،منگ اور دیگر علاقوں سے آنے والے مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر آزاد پتن پل سے آزاد کشمیر میں داخلے کا راستہ بند کر دیا جبکہ میرپور سے عوامی ایکشن کمیٹی کے قافلوں نے منگلا انٹری پوائنٹ پر دھرنا دے دیا ،باغ کا قافلہ راستہ بند ہونے کی واجہ سے ٹائین کے بجائے دھیرکوٹ کی طرف رواں دواں،راستے میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے لیکن کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔مظفر آباد میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے ۔پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ ،مظاہرین کو جوابی پتھرائو۔ حکمت نے ایکشن کمیٹی کو پھر مذاکرات کی پیش کش کر دی ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے چیئر مین وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ ایکشن کمیٹی سنجیدگی سے بات چیت کرے ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور انہیں پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں دوسری جانب راولاکوٹ میں عمر نذیر کشمیری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آج بدھ کو مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کی عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے نکلیں اور بھرپور عوامی طاقت کے ساتھ لانگ مارچ کا حصہ بنیں ۔ ہم نے استقامت کے ساتھ اب ان دھرنوں میں رہنا ہے،عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں،ہم پرامن ہیں، ہمارے پاس کوئی ہتھیار یا بارود نہیں لیکن ہمارے پاس اخلاص، صبر ، دعائیں اور اللہ کی ذات پر کامل یقین ہے،عوام الناس سے اپیل ہی کہ گھروں میں کوئی نہ رہے۔ان احتجاجی دھرنوں کا حصہ بنیں ،لاک ڈائون برقرار رہے گا اور مطالبات کی منظوری کے بغیر واپسی ممکن نہیں، اس لئے اپنی بھرپور تیاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا وقت ختم ہو چکا ہے مطالبات پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف نے مذاکرات کی پیشکش کی ہے تو اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن مذاکرت کے لئے پہلے بھیجی گئی فورس کو واپس بلائیں اور ٹیلی کام کا نظام بحال کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کور کمیٹی کے 30ممبران آپس میںمشاورت نہیں کر لتے اس وقت پر بات چیت نہیں کرینگے۔ راولاکوٹ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کور ممبر عمر نزیر کشمیری نے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔کور ممبر عمر نذیر کشمیری نے کہا کہ یہ لانگ مارچ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے اور 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت فوری طور پر مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور عوام کے مسائل حل کرے، ورنہ احتجاجی تحریک شدت اختیار کرے گی۔پوری ریاست میں جاری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال نے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر کی ہیں اور عوام کی زندگیوں میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔رات گئے گزشتہ روز پرامن احتجاج پر فائرنگ کر کے دو نوجوان کو قتل اور کئی کو زخمی کرنے والے مسلم کانفرنسی رہنما راجہ ثاقب مجید انکے بھائیوں، بیٹے اور ساتھیوں پر تھانہ پولیس صدر میں مقدمہ تو درج ہو گیا تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی خبر سامنے نہیں آئی جس باعث ماحول کافی گرم ہے،گزشتہ رات سے ایکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان کو ملانے والے انٹری پوائنٹس کی طرف مارچ کا اعلان سامنے آیا تھا تاہم دن دوبارہ انٹری پوائنٹس کے بجائے ریاست بھر کی عوام نے دارالحکومت مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے جو یکم اکتوبر بروز بدھ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور علاقوں سے مظفرآباد کا رخ کریں گے۔اس وقت عوامی بے چینی اور احتجاج عروج پر ہے ریاستی فور…


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481