اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوئٹہ:ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ،10 شہید،6دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ،10 شہید،6دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ،10 شہید،6دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 10 افراد شہید اور حملہ آور سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔واقعے میں 30 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔منگل کی صبح دہشت گردوں نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کو اپنے ناپاک عزائم کا نشانہ بنایا، تاہم فورسز کے بروقت ردعمل نے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی میں 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی، جس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 25 سے 30 کلو بارودی مواد کا استعمال کیا گیا ۔کارروائی میں مارے گئے حملہ آوروں سے 15 دستی بم، 3 انڈر بیرل گرینیڈ لانچر اور 4 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں۔طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے خون کے نمونے اور فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہیں، جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حالی روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کردیا، خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے، واقعہ میں خودکش حملہ آور سمیت 6 دہشت گردہلاک ہوگئے،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے خود کش حملے کی مذمت کی ہے ۔ صوبائی دارالحکومت میں واقع حالی روڈ پر واقع ماڈل ٹائون کے علاقے میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر سفید سوزوکی وین کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا۔خودکش حملہ آور کے ساتھ آنے والے دہشت گردوں نے دھماکے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال ،بی ایم سی ہسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے،اموات میں اضافے کاخدشہ ہے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے، تمام دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب پیش آیا، دھماکے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی۔دھماکے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیجز میں طویل فاصلے سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے ،اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کے ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ،صدر آصف علی زرداری نے سکیورٹی فورسز کو بروقت اور موثر کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے زخمی ایف سی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ بھارت نواز شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے ،پاکستان دشمن قوتوں کی مایوسی ان کی ناکامی اور انجامِ بد کی علامت ہے ،عالمی اور علاقائی منظرنامہ پاکستان مخالف ریاستوں اور ان کی پراکسیز کے خلاف تبدیل ہو رہا ہے، اس لیے وہ مایوسی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، اس کے عوام اور اس کی سکیورٹی فورسز انشااللہ غالب آئیںگی۔وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے شہدا کی درجات کی بلندی اور زخمی ایف سی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر ردعمل دیا اور دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کوئٹہ می6حملہ آوروں کوہلاک کرنے پر ایف سی جوانوں کی ستائش کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے خودکش بمبار سمیت 6 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا، ایف سی کے جوانوں نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں پر ناز ہے، محسن نقوی نے 2 زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481