Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیتن یاہو نے میرا امن معاہدہ تسلیم کر لیا،ٹرمپ

نیتن یاہو نے میرا امن معاہدہ تسلیم کر لیا،ٹرمپ

نیتن یاہو نے میرا امن معاہدہ تسلیم کر لیا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ: اسرائیلی وزیراعظم نے میرا امن معاہدہ تسلیم کر لیا، آج مشرق وسطیٰ کے لیے تاریخی دن

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کے امن معاہدے کو تسلیم کر لیا ہے، اور آج مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تاریخی دن ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر حماس 72 گھنٹوں کے اندر معاہدہ تسلیم کر لے تو تمام یرغمالی فوری طور پر رہا ہو جائیں گے، جو خود ایک جنگ بندی کے مترادف ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے متعلق بھی اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور معاہدہ تسلیم کرنے پر نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور غزہ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ امن معاہدے کے لیے مشرق وسطیٰ کے ممالک اور یورپی اتحادیوں سے مکمل حمایت حاصل ہے۔ ترک اور انڈونیشیا کے صدور بھی اس عمل میں شامل ہیں، اور سنا ہے کہ حماس بھی جنگ بندی کا خواہاں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان نے بھی معاہدے کی مکمل حمایت کی ہے۔ عرب اور مسلم ممالک نے تجاویز پر کام کیا اور غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک بین الاقوامی بورڈ قائم کیا جائے گا جسے "بورڈ آف پیس” کہا جائے گا۔ برطانوی سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے جبکہ دیگر اہم نام آئندہ دنوں میں سامنے آئیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس معاہدہ مسترد کرے تو اسرائیل کو حماس کے خاتمے کے لیے امریکی مکمل پشت پناہی حاصل ہوگی۔ فلسطین میں نئی حکومت فلسطینی عوام اور بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل ہوگی، جس سے خطے میں امن اور خوشحالی کا نیا باب کھلے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایران بھی مستقبل میں ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنے گا اور غزہ جنگ کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کے امن کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481