اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ عمران خان کے وکلا قوثین فیصل مفتی اور بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔  احتجاج حق ہے مگر انتشار نقصان دہ، ترجمان پاک فوج

 

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہرالنسا بھی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔

کیس کی سماعت تقریباً آٹھ گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران عمران خان کے وکیل نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر جرح کی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث کارروائی ملتوی ہوگئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر وکیل صفائی تفتیشی افسر پر مزید جرح جاری رکھیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481