اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

احتجاج حق ہے مگر انتشار نقصان دہ، ترجمان پاک فوج

احتجاج حق ہے مگر انتشار نقصان دہ، ترجمان پاک فوج

احتجاج حق ہے مگر انتشار نقصان دہ، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام فعال ہے اور عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم انتشار اور توڑ پھوڑ سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر ان کی گفتگو کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

طلبہ کے ایک سوال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس وصول نہیں کرے گی تو عوامی سہولتیں، مراعات اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی حکمتِ عملی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم قائم ہے اور فعال انداز میں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے تمام اشاریے بہتر ہیں، اور مسائل کو پُرامن سیاسی عمل کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481