اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان اور بھارت کو قریب آنا ہوگا،کپل دیو

پاکستان اور بھارت کو قریب آنا ہوگا،کپل دیو

پاکستان اور بھارت کو قریب آنا ہوگا،کپل دیو

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا واحد حل بات چیت ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کے طور پر اپنے ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات ہے، لیکن کھیل کے میدان میں ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک پڑوسی ہیں اور پڑوسیوں کو اچھا تعلق رکھنا چاہیے۔ کپل دیو کا کہنا تھا کہ "ہمیں بڑے بھائی کی طرح رویہ اختیار کرتے ہوئے پرانے اختلافات بھلا کر بہتر مستقبل کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا، تاہم محسن نقوی کے سخت مؤقف کے باعث بھارتی ٹیم ٹرافی کے بغیر ہی میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481