اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان نے بھارت کو 147 رنز کا ہدف دیدیا

3 16 پاکستان نے بھارت کو 147 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے بھارت کو 147 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے بار مدِمقابل ہیں، بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلی وکٹ پر 84 رنز کی شراکت بنانے والی پاکستانی ٹیم نے صرف 62 رنز کے اضافے پر تمام وکٹ گنوا دیں۔

صاحبزادہ فرحان نے 57 ، فخر زمان نے 46 اور صائم ایوب نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، باقی کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف فائنل میچ میں صفر رنز پر وکٹ دے بیٹھے۔

سلمان علی آغا 8، محمد نواز اور حارث روف 6، 6 جبکہ حسین طلعت صرف 1 رنز کے ساتھ پویلین لوٹے۔

بھارت کے کلدیپ یادیو نے 4، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا اور اکثر پٹیل نے 2، 2 وکٹ حاصل کیں۔

پاک بھارت فائنل، کپتانوں سے الگ الگ پریزینٹر گفتگو کریں گے

آج میچ کے ٹاس کے لیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ٹاس کے لیے میدان میں اترے، سوریا کمار نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک بار پھر ہاتھ نہیں ملایا، تاہم پاکستانی کپتان نے پاکستانی پریزیٹر سے جبکہ سوریا کمار نے بھارتی پریزنٹر سے بات کی۔

پاکستان نے فائنل میں بھارت کے خلاف بنگلادیش کے خلاف میچ کی فاتح ٹیم کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھارت نے ارشدیپ اور ہرشیت کی جگہ رنکو سنگھ اور شیوم دبوے کو کھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481