اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ فائنل:دبئی میں آج پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے

ایشیا کپ فائنل:دبئی میں آج پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے

ایشیا کپ فائنل:دبئی میں آج پاک بھارت ٹیمیں آمنے سامنے

دبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا فائنل آج دبئی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ گرین شرٹس جیت کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ شائقین کرکٹ بھی قومی ٹیم کی کامیابی کے منتظر ہیں۔

قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑی پرعزم ہیں اور بہترین کارکردگی دکھا کر ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ "ایشیا کپ جیتنے آئے تھے، جیت کر واپس جائیں گے۔”

ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں شکست دی تھی، تاہم قومی ٹیم نے باقی تمام ایشیائی ٹیموں کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اور بھارت اب تک کسی بھی ٹورنامنٹ کے فائنل میں 5 بار آمنے سامنے آ چکے ہیں، جہاں پاکستان کو 3 جبکہ بھارت کو 2 بار کامیابی ملی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں بنگلہ دیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔
ممکنہ پلیئنگ الیون یہ ہے:

  • صاحبزادہ فرحان
  • فخر زمان
  • صائم ایوب
  • سلمان علی آغا (کپتان)
  • حسین طلعت
  • محمد حارث
  • محمد نواز
  • فہیم اشرف
  • ابرار احمد
  • شاہین شاہ آفریدی
  • حارث رؤف


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481