اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ

 

لاہور میں پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سربراہ ادارہ علامہ سید جواد نقوی، علما اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے اور ملک کی ترقی و استحکام میں ان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائی ہیں۔ آپریشن "بنیان مرصوص” کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کارروائی نے پاکستان کی ساکھ اور وقار کو عالمی سطح پر مزید مضبوط کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی سلامتی بلکہ عالمِ اسلام کو درپیش مسائل پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ نئی نسل کو قومی ذمہ داریوں کا شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

طلبہ نے نشست کے دوران مختلف سوالات کیے جن کے تفصیلی جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیے۔ طلبہ نے کہا کہ اس نشست نے ان کے شکوک و شبہات دور کیے ہیں، وہ منفی پروپیگنڈے کو رد کرتے ہیں اور اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481