اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنگلادیش کو ہرا کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بنگلادیش کو ہرا کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

بنگلادیش کو ہرا کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم مقابلے میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ محمد حارث 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ فخر زمان اور سلمان علی آغا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں کی کوششوں کے باوجود پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 135 رنز تک محدود رہی۔

136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز ہی بنا سکی۔ شمیم حسین 30 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کے غیر موجودگی میں ذاکر علی نے ٹیم کی قیادت کی اور ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے کئی کھلاڑی زیادہ رنز بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے، لیکن ٹیم نے مجموعی طور پر ایک قابل قبول سکور بنایا۔

پاکستان کی یہ جیت اسے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچانے کے لیے کافی ثابت ہوئی، جہاں وہ اتوار کو بھارت کے خلاف اپنی پہلی فائنل مہم کا آغاز کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481