اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون گرفتار

جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون گرفتار

جنسی زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون گرفتار

جھنگ پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس نے جھوٹا جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق، خاتون نے تھانہ کوتوالی میں دو افراد کے خلاف اسلحے کے زور پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا، تاہم تحقیقات میں الزام غلط ثابت ہوا۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مقدمہ فراڈ پر مبنی تھا اور خاتون نے اپنی اصل شناخت بھی چھپائی تھی۔ اس نے شناختی کارڈ نہ ہونے کا دعویٰ کیا، لیکن نادرا ریکارڈ میں اس کی مکمل تفصیلات موجود تھیں۔

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں درج مقدمہ خارج کر دیا اور اس کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے بتایا کہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481