چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا،5 افراد جاں بحق
بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا جس کے باعث دھماکا ہوا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
