اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ،ریفری تبدیلی پر ڈیڈلاک ختم،قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ

ایشیا کپ،ریفری تبدیلی پر ڈیڈلاک ختم،قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ

ایشیا کپ،ریفری تبدیلی پر ڈیڈلاک ختم،قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا کہہ دیا ہے۔

پی سی بی ترجمان عامر میر نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا دو سابقہ چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے مشاورتی عمل جاری ہے جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔

پی سی بی میڈیا مینجر کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کچھ دیر میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے، ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ میچ نہیں ہوگا وہ اپنے کمروں میں چلے جائیں۔

کچھ دیر پہلے اطلاع آئی تھی کہ کھلاڑی اسٹیڈیم روانہ ہوسکتے ہیں، کھلاڑیوں کا سامان بس میں رکھ دیا گیا تھا اور کچھ کھلاڑی بیٹھ بھی گئے تھے تاہم بعد میں انہیں اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورتی عمل جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے، معافی مانگنے کے بعد پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ کا میچ آج دبئی میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی ہوٹل میں میٹنگ جاری ہے، کھلاڑیوں کا سامان بس میں رکھ دیا گیا ہے، تاہم پلیئرز ابھی ہوٹل میں ہی ہیں۔ پاکستان ٹیم کو پی سی بی جانب سے گرین سگنل ملنے پر کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

اس سے پہلے ٹیم ذرائع سے یہ خبر آئی تھی کہ تیاریاں مکمل ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ کے بغیر میچ کھیلیں گے، وہ بطور میچ ریفری قبول نہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای میچ میں ویسٹ ایڈیز کے رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481