Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میچ ریفری کی تبدیلی پر ڈیڈلاک برقرار 

میچ ریفری کی تبدیلی پر ڈیڈلاک برقرار

دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوران میچ ریفری کی تبدیلی کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے۔ موجودہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ اسٹیڈیم سے آئی سی سی ہیڈکوارٹر روانہ ہوگئے جبکہ پاکستان ٹیم کو ہوٹل سے روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

پی سی بی ترجمان عامر میر نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین محسن نقوی دو سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اس دوران میچ کے آغاز کا وقت ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کردیا گیا ہے۔

 

پی سی بی میڈیا منیجر کے مطابق، چیئرمین محسن نقوی لاہور میں میڈیا سے کچھ دیر بعد گفتگو کریں گے۔ کھلاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر میچ نہ ہو تو وہ اپنے کمروں میں واپس چلے جائیں۔ اس سے پہلے کھلاڑی اسٹیڈیم جانے کے لیے بس میں بیٹھ چکے تھے، لیکن بعد میں انہیں روک دیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ جاری ہے جس میں محسن نقوی اور دیگر حکام شریک ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر اینڈی پائی کرافٹ معافی مانگ لیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے اور پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر رضامند ہو سکتی ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی ہوٹل میں میٹنگ جاری ہے۔ کھلاڑیوں کا سامان بس میں موجود ہے، تاہم وہ پی سی بی کی ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

پی سی بی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کے بجائے ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان موجود ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481