Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلامی سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری

اسلامی سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری

اسلامی سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری

دوحہ میں قطر کی میزبانی میں منعقدہ اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اعلامیے میں اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی گئی، اور تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کی اپیل کی گئی۔ عرب و مسلم رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرِ ثانی کا بھی مطالبہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ خطے کے امن کی ہر کوشش کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اجلاس میں شریک ممالک نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کے خلاف اس کے ردعمل کی حمایت کا عزم کیا۔

بیان میں قطر کے مہذب اور ذمہ دارانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ثالثی کے کردار پر حملہ عالمی امن عمل کے لیے خطرہ ہے۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت اسرائیلی جارحیت کو جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا اور قطر کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں۔

اعلامیے میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کی مکمل حمایت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے قطر کے کردار کو سراہا گیا۔

قبل ازیں عرب ریاستوں کی کونسل نے اجتماعی سلامتی، اتحاد اور خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قرارداد منظور کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481