ایبٹ آباد،آبادی میں گھومنے والا تیندوا پکڑ لیاگیا
ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے کئی دنوں سے آبادی میں گھومنے والے ایک خونخوار تیندوے کو قابو کر کے پنجرے میں بند کر دیا۔
محکمہ کے مطابق تیندوا متعدد مال مویشی ہلاک کر چکا تھا جس کے باعث علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ چند روز کی نگرانی کے بعد ٹیم نے اسے محتاط اور محفوظ طریقے سے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ تیندوے کو جلد انسانی آبادی سے دور ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ کسی بھی مزید نقصان سے بچا جا سکے۔
