اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغان نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،عمران خان

افغان نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،عمران خان

افغان نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنے کے لیے افغانستان، مقامی قبائل اور حکومت کو ایک ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کو پاکستان سے نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے گواہ پیش کیے جا رہے ہیں، جن کی سزا سات سال قید ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل چل رہا ہے اور انہیں اپنے بچوں سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ افغانوں کو دھکے دے کر نکالا گیا ہے، جبکہ دہشت گردی کے باعث فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہری جان سے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ خیبرپختونخوا کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز علی امین گنڈا پور کے ساتھ بیٹھیں اور محمود خان اچکزئی کے وفد کے ساتھ افغانستان جائیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان کا مینڈیٹ چھینا گیا، پارٹی کو دبایا گیا، اور ملک میں "عاصم لاء” نافذ ہے۔ انہوں نے پشاور میں فوری جلسے کی کال دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت ناجائز ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس میں حکومت پوری طاقت جھونک رہی ہے اور گواہوں میں بار بار وہی افراد شامل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز ہائی کورٹ میں مقرر نہیں کیے جا رہے اور چیف جسٹس سے اپیل کی کہ مقدمات جلد سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481