ایشیا کپ،پی سی بی کی وارننگ،ریفری نہ بدلا تو بائیکاٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ایشیا کپ میں میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو قومی ٹیم مزید میچوں میں شرکت نہیں کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر مؤقف اختیار کیا ہے کہ کھیل کی روح (اسپرٹ آف کرکٹ) کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ بورڈ نے میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی۔ الزام یہ بھی عائد کیا گیا ہے کہ میچ ریفری نے جان بوجھ کر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔
اگر آئی سی سی نے اس معاملے پر فوری ایکشن نہ لیا تو پاکستان ٹیم ایونٹ کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار کر سکتی ہے۔
