اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے،اسرائیل محتاط رہے،ٹرمپ

قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے،اسرائیل محتاط رہے،ٹرمپ

قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے،اسرائیل محتاط رہے،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا مضبوط اور قریبی اتحادی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات قائم ہیں۔

 

صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ’’عظیم رہنما‘‘ قرار دیا اور کہا کہ کسی بھی کارروائی کے وقت غیر ضروری نشانہ بنانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

 

قطر پر اسرائیلی حملوں اور وزیراعظم نیتن یاہو کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا۔ ان کے مطابق حماس کے خلاف اقدامات ضرور کیے جا سکتے ہیں لیکن قطر کی حیثیت ایک اہم اتحادی کی ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔

 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ واشنگٹن روس پر نئی پابندیوں کے لیے تیار ہے اور یورپی ممالک کو بھی اسی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روسی تیل پر انحصار کرے، اس لیے روس سے تیل یا دیگر اشیاء خریدنا درست نہیں۔

 

ٹرمپ نے وینزویلا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہاں سے بڑی مقدار میں منشیات امریکا بھیجی جا رہی ہے، جبکہ وینزویلا حکومت کا جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ کھڑا ہونا ناقابلِ قبول ہے۔

 

چارلی کرک کے قتل کے بعد بعض افراد کی جانب سے جشن منانے پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے افراد کی تحقیقات جاری ہیں اور انہیں ذہنی بیمار قرار دیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481