خیرپور:قومی شاہراہ پر کار کھائی میں جا گری،4 جاں بحق
سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب کار کھائی میں جا گری۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو بچیوں سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
انتظامیہ نے لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حادثے کی مزید تحقیقات پولیس کی جانب سے جاری ہیں۔
