اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی

ایشیا کپ:بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ اے کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

دبئی میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔

 

ابتدائی بلے باز صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، محمد حارث صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ فخر زمان 17 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ کپتان سلمان علی آغا بھی 3 رنز ہی بنا سکے۔ صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 33 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جس میں 4 چھکے شامل تھے۔

 

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن نے ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے 31، 31 رنز اسکور کیے جبکہ شبمن گل اور شیوم دوبے نے 10، 10 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب کے حصے میں آئیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481