پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دبئی (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے سب سے بڑے اور ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس میچ کو ایونٹ کا سب سے اہم ٹاکرا قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ میچ گروپ اے کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان شائقین کرکٹ کی بے پناہ دلچسپی پائی جا رہی ہے۔ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی میچ کو دنیا بھر میں لاکھوں شائقین براہ راست دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان کی ٹیم حالیہ برسوں میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا چکی ہے، خاص طور پر دبئی کے میدان میں گزشتہ ٹورنامنٹس میں پاکستان کو برتری حاصل رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹاکرا 6 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے جب وہ آمنے سامنے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بیٹنگ وکٹ پر رنز بنانے کا اچھا موقع ہے، تاہم بعد میں گیند بازوں کو مدد ملنے کا امکان بھی ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں کپتان کے ساتھ ساتھ ٹاپ آرڈر بلے بازوں پر نظریں ہیں جبکہ باؤلنگ میں فاسٹ بولرز اور اسپنرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
