اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ

صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ

صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین میں ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں مختلف جنگی اور جدید فضائی نظاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز کے ساتھ ساتھ ڈرون ٹیکنالوجی، خودکار نظام اور کثیرالجہتی آپریشنز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ جے 10 سی طیارے اسی کمپلیکس میں تیار کیے جاتے ہیں جنہوں نے حالیہ آپریشنز میں نمایاں کردار ادا کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جے 10 اور جے ایف 17 طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ان کی کارکردگی حالیہ معرکوں میں شاندار رہی۔

انہوں نے اس موقع پر چین کی دفاعی ٹیکنالوجی کو پاک چین شراکت داری کی عملی مثال قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ہوا بازی اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی غیر ملکی سربراہ اس کمپلیکس کا دورہ کر رہا ہے۔ صدر کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481