اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ:پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

ایشیا کپ:پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

ایشیا کپ:پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

 

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج میچ آج کھیلا جائے گا، جب پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

یہ چھ ماہ میں دوسرا موقع ہے کہ دونوں حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں بھی دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہوا تھا۔

دونوں ٹیمیں حالیہ دنوں میں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرایا جبکہ پاکستان افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت چکا ہے۔

گرم موسم کے باوجود شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ دبئی میں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری جبکہ میچ کے دوران تقریباً 33 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

ریکارڈ کے مطابق بھارت نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف 19 میں سے 10 میچ جیتے ہیں، پاکستان کو 6 فتوحات حاصل ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری کامیابی 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 مرتبہ ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ ٹائٹل صرف دو بار اپنے نام کیا ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481