اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لوئر دیر آپریشن:10 دہشت گرد ہلاک،7 جوان شہید

دیر آپریشن:10 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک،7 جوان شہید

لوئر دیر آپریشن:10 دہشت گرد ہلاک،7 جوان شہید

 

راولپنڈی- پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ وطن کے 7 بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نائیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالمالک، سپاہی محمد امجد، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء نے خوارج کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

خفیہ رپورٹس میں ان واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481