اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیلڈ مارشل کا قصور اور ملتان کے فلڈ ریلیف کیمپس کادورہ

فیلڈ مارشل کا قصور اور ملتان کے فلڈ ریلیف کیمپس کادورہ

فیلڈ مارشل کا قصور اور ملتان کے فلڈ ریلیف کیمپس کادورہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر اور جلال پور پیروالا، ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جبکہ آرمی چیف کو ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سول انتظامیہ سے گفتگو میں اچھی طرز حکمرانی اور عوام دوست ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ہر سال جان و مال کے نقصانات سے بچا جا سکے۔

فیلڈ مارشل نے متاثرہ افراد سے ملاقات کر کے ان کی مشکلات سنی اور بروقت مدد فراہم کرنے پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔ متاثرین نے بھی مشکل وقت میں فوری امداد فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے ریلیف آپریشن میں مصروف جوانوں، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی خدمت کے لیے ان کا جذبہ لائقِ ستائش ہے۔

آرمی چیف نے لاہور-قصور اور ملتان-جلال پور پیروالا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا، جبکہ لاہور اور ملتان آمد پر کور کمانڈرز نے ان کا استقبال کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481