اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی:بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی:بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان

کراچی:بارہویں جماعت آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان

 

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ (بارہویں جماعت) آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج جاری کر دیے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق **ہنس راج ولد مکیش کمار  (IDA RIEU ہائر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ اینڈ ڈیف) نے رول نمبر 938852 کے ساتھ 1100 میں سے 953 نمبرز لے کر اے ون گریڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انشرح بنت محمد امین (اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج، بلاک بی نارتھ ناظم آباد) رول نمبر 950006 کے ساتھ 936 نمبرز لے کر دوسری، جبکہ اسی کالج کی **سیدہ خضرا امیر بنت سید رزاق امیر رول نمبر 950012 نے 934 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے بتایا کہ اس گروپ میں کل **10 ہزار 55** امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے **9 ہزار 488 شریک ہوئے، جبکہ **3 ہزار 876** طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب **40.85 فیصد** رہا۔

نتائج کے مطابق 20 طلبہ نے اے ون گریڈ، 236 نے اے، 793 نے بی، 1353 نے سی، 1328 نے ڈی، اور 146 نے ای گریڈ حاصل کیا جبکہ 2 طلبہ صرف پاس ہوئے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ [www.biek.edu.pk](http://www.biek.edu.pk) پر دستیاب ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مختلف گروپس کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے پوزیشن ہولڈرز کو میرٹ سرٹیفکیٹس دیے جا چکے ہیں، جبکہ دیگر گروپس کے نمایاں طلبہ کے لیے بھی جلد تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں والدین اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481