اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد

عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد

عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد

 

عراقی فضائیہ کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور، باہمی تعاون اور فضائیہ سے متعلق دلچسپی کے دیگر پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں جانب سے دفاعی تعاون کے فروغ، مشترکہ تربیت، استعداد کار بڑھانے اور ایوی ایشن انڈسٹری میں ترقی کے امکانات پر زور دیا گیا۔

ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور عراق کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کی تربیت اور استعداد بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فضائیہ کے سربراہان نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی اقدامات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481