Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،19 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،19 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کی رات مہمند، شمالی وزیرستان اور بنوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ مہمند کے علاقے گولونو میں 14 دہشت گرد مارے گئے، دتہ خیل (شمالی وزیرستان) میں 4 دہشت گرد انجام کو پہنچے جبکہ بنوں میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ گروہ علاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ بچے کھچے عناصر کی تلاش کے لیے آپریشنز جاری ہیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بھارتی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری حد تک لڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جوان فتنہ خوارج اور بھارتی عزائم کو ناکام بنانے میں مصروف عمل ہیں اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کے مطابق عوام کی حمایت کے ساتھ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481