اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسرائیلی حملہ قطر پر، پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 

اسلام آباد: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ بلااشتعال اور غیر قانونی اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں پاکستان نے فوری اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے تاکہ اس سنگین صورتحال پر غور کیا جا سکے۔

پارلیمنٹ کے اراکین دنیش کمار، سید حفیظ الدین اور نسیم شاہ نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، مسلم ممالک کو متحد ہو کر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے اور ماہرین کے مطابق یہ اقدام حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

قطر نے اسرائیلی کارروائی کو "ریاستی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے جواب کا حق محفوظ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ دوحہ پر ہونے والے اس حملے میں حماس کے 5 رہنما شہید ہوئے جن میں خلیل الحیہ کے بیٹے بھی شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481