اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایئرلفٹ ڈرون متعارف

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایئرلفٹ ڈرون متعارف

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایئرلفٹ ڈرون متعارف

پنجاب حکومت نے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایئرلفٹ ڈرون متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ملک کی پہلی ایمرجنسی ایئرلفٹ ڈرون سروس ہے، جو دو سو کلوگرام تک وزن یا ایک شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے متاثرہ افراد کو بھی ریسکیو کیا جا سکے گا جو مشکل یا ناقابلِ رسائی مقامات پر پھنسے ہوں۔ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

لاہور میں ڈرون کی کامیاب ٹیسٹ فلائیٹس کے بعد اسے جنوبی پنجاب میں ملتان منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے ریسکیو آپریشنز میں نمایاں بہتری آئے گی اور متاثرین تک بروقت امداد پہنچانا ممکن ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481