اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیرِاعظم کاامیرِ قطر سےاظہارِ یکجہتی،اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیرِ اعظم کا امیرِ قطر سے اظہارِ یکجہتی، اسرائیلی حملے کی مذمت

وزیرِ اعظم کاامیرِ قطر سےاظہارِ یکجہتی،اسرائیلی حملے کی مذمت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کیا اور دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور قطر کی قیادت، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے، پاکستان قطر کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ امیرِ قطر نے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی پر وزیرِ اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481