اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس رہنما محفوظ

اسرائیلی فوج کا قطر میں فضائی حملہ، حماس رہنما جاں بحق

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس رہنما محفوظ

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس رہنما محفوظ۔، اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی دوحہ کے علاقے کتارا میں اس وقت کی گئی جب حماس رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں خالد مشعل، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق سمیت حماس کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ تاہم حماس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ جنگ بندی کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حملے کا ہدف حماس کی اعلیٰ قیادت تھی، جبکہ ایک اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی سے قبل امریکا کو اعتماد میں لیا گیا اور تعاون بھی حاصل ہوا۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے قطر میں موجود حماس رہنماؤں پر حملے کو "انتہائی درست فیصلہ” قرار دیا۔

دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ نے حملے کو ریاستی خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس اقدام سے قطر کے شہریوں اور غیر ملکیوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481