اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علیمہ خان اور نعیم حیدر پنجوتھہ کیخلاف مقدمہ درج

علیمہ خان اور نعیم حیدر پنجوتھہ کیخلاف مقدمہ درج

علیمہ خان اور نعیم حیدر پنجوتھہ کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں بلوہ کرنے، اسلحہ کے ساتھ دھمکانے، غیر قانونی اجتماع کے ذریعے بلوہ کروانے کی دفعہ مقدمے میں شامل کی گئی ہے، مقدمے میں سنگین نتائج کی دھکمیاں دینے کی دفعہ بھی شامل ہے۔

 

اڈیالہ جیل کے باہر تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی نے پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دی تھی۔

 

جس میں کہا گیا کہ دیگر میڈیا نمائندوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل گیٹ کے سامنے موجود تھا، میڈیا ٹاک کے دوران نعیم پنجھوتہ نے للکارا کہ اسے علیمہ خان سے سوال کرنے کا مزہ چکھاؤ،  ایم پی اے تنویر اسلم، اظفر، ٹوما نے جکڑ کر گرالیا، انتصار ستی سمیت 40 نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان نے تشدد کیا۔

 

صحافی کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ تشدد کے دوران موبائل فون چھین کر مائیک توڑ دیا گیا، علیمہ خان کو امریکا کی جائیدادوں سے متعلق سوال ناگوار گزرا، مجھ سمیت دیگر صحافیوں کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا، آج طے شدہ پلان کے مطابق مجھ پر حملہ، تشدد کیا گیا، علیمہ خان، نعیم پنجھوتہ، انتصار ستی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481