اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

ایشیا کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

دبئی میں ایشیا کپ کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے، اور شریک ٹیمیں دبئی اور ابوظبی میں پریکٹس سیشنز میں مصروف ہیں۔ دبئی میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں پریکٹس کر رہی ہیں جبکہ ابوظبی میں عمان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش نے میدان سنبھالا ہوا ہے۔

پاکستانی ٹیم 10 ستمبر سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ افتتاحی روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی، جس کے بعد کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی۔

ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف ہوگا، جبکہ اہم مقابلہ 14 ستمبر کو بھارت کے ساتھ متوقع ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481