اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی میں بڑی کارروائی، 6 ہزار ٹن گندم برآمد

راولپنڈی میں بڑی کارروائی، 6 ہزار ٹن گندم برآمد

راولپنڈی میں بڑی کارروائی، 6 ہزار ٹن گندم برآمد

راولپنڈی انتظامیہ نے روات کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 6 ہزار ٹن سے زائد گندم  برآمد کرلی جو فیڈ مل میں ذخیرہ کی گئی تھی۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران فیڈ مل کو سیل کردیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر  دفعہ 144  کے تحت پابندی عائد ہے کیونکہ حالیہ سیلابی صورتحال  کے پیش نظر خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی فیڈ ملز نے مرغیوں کی خوراک کی تیاری کے لیے 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم  ذخیرہ کر رکھی تھی۔ ان کے مطابق صوبے میں حالات معمول پر آنے تک گندم کے ذخیرہ اندوزی اور فیڈ ملز میں اس کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  رہے گا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481