اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ ادارے کے مطابق اگلے 2 سے 6 گھنٹوں میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سمیت قریبی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جو لینڈ سلائیڈنگ اور بجلی کے نظام میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت سے بننے والا طاقتور سسٹم پہاڑی علاقوں میں کمزور انفرااسٹرکچر کو متاثر کر سکتا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمزور عمارتوں، درختوں اور کھلے مقامات سے دور رہیں، گاڑیاں محفوظ مقامات پر پارک کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481