کرکٹ گراؤنڈ میں بم دھماکا،ایک جاں بحق، بچہ زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں واقع کوثر کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران بم دھماکا ہوا۔ واقعے کے بعد گراؤنڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے اور لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
