اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چین کے ہاتھوں ہم نےبھارت اور روس کو کھو دیا،ٹرمپ

چین کے ہاتھوں ہم نےبھارت اور روس کو کھو دیا،ٹرمپ

چین کے ہاتھوں ہم نےبھارت اور روس کو کھو دیا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارت اور روس کی چین سے بڑھتی قربت پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے شی جن پنگ کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ایسا لگتا ہے کہ بھارت اور روس اب چین کے سب سے گہرے دائرے میں شامل ہو چکے ہیں۔”ٹرمپ نے مزید کہا کہ امید ہے ان کا مشترکہ مستقبل خوشحال اور طویل ہو۔ تاہم اس بیان پر تاحال بھارت، روس یا چین کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔یہ تصویر اس وقت کی ہے جب چینی شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں 20 سے زائد غیر مغربی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل تھے۔ اجلاس کے دوران پیوٹن اور مودی، شی جن پنگ کے ہمراہ کھڑے دکھائی دیے۔بعدازاں بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم میں جاپان پر چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تیانمن اسکوائر میں فوجی پریڈ منعقد ہوئی جس میں 26 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکا میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن، روسی صدر پیوٹن، ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے خطاب میں تعاون و شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر شی جن پنگ کو پاک-چین دوستی کی 75ویں سالگرہ پر پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481