اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان کی فیملی کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، بیرسٹر گوہر

عمران خان کی فیملی کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، بیرسٹر گوہر

عمران خان کی فیملی کو مکمل سیکیورٹی دی جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر انڈا پھینکنے کے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے، جس سے سیاسی تناؤ مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہیں اور ہزاروں دیہات زیرِ آب آچکے ہیں، لہٰذا سیاست کے بجائے انسانیت کی خدمت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں جب دو لڑکیوں نے ان پر انڈا پھینکا۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کو فوری طور پر حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481