اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا، جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 

زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، لوئر دیر، ملاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، کوہاٹ، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات، اٹک، مہمند، شبقدر، چارسدہ، پاراچنار اور دیر بالا میں بھی لرزش محسوس کی گئی۔

 

اسی طرح آزاد کشمیر کے علاقوں دھیر کوٹ اور وادی نیلم جبکہ پنجاب کے شہروں ملتان، میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481