اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلابی صورتحال،لاہور بورڈ کے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی

سیلابی صورتحال،لاہور بورڈ کے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی

پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے ضمنی سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات سے بچایا جا سکے۔لاہوربورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحانات کا آغاز 10 ستمبرسے ہونا تھا تاہم موجودہ ہنگامی حالات کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا۔بورڈ حکام نے کہا کہ سیلاب سے کئی تعلیمی ادارے، امتحانی مراکزاورراستے متاثرہوئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی شرکت میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ میٹرک کے ضمنی امتحانات اب ممکنہ طورپر29 ستمبرسے شروع کئے جا سکتے ہیں تاہم نئی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔طلبہ اوروالدین کوہدایت کی گئی کہ وہ بورڈ کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرنظررکھیں تاکہ امتحانات سے متعلق کسی بھی نئی اطلاع سے بروقت آگاہی حاصل ہو سکے۔تعلیمی ماہرین نے اس فیصلے کوطلبہ کے حق میں قراردیا ہے اورکہا ہے کہ غیریقینی حالات میں امتحانات کا انعقاد نہ کرنا درست اقدام ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481