اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

 

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات، مشترکہ اسٹریٹجک ترجیحات اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ترک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، انسداد دہشتگردی میں کامیابیوں اور امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481